شامی جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا
دمشق: شام میں پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام والدین نے امریکی صدر کے نام پر ‘ٹرمپ’ رکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد شام کے صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی دعویٰ
نومولد کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت لمبے عرصے تک تکلیفیں برداشت کی ہیں، اب امریکی صدر کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی شاید اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں چیزیں بدل جائیں گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران شام پر کئی سال سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات بھی کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں