جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے، 369 فسلطینی رہا ہوں گے
غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں منعقد کی گئی باقاعدہ تقریب میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کی اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد روک دیا تھا تاہم مصر اور ترکی کی جانب سے فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد پر آمادہ کیا گیا جس کے بعد مزید یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں