سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔

دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گاؤں ہاتھیان پہنچائیں گئیں جہاں شام پانچ بجے ریلوے اسٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی سعودی ویزا پالیسی،1سالہ ملٹی پل انٹری سہولت ختم

ارسلان کی عید کے بعد شادی طے ہوئی تھی اور گھر میں اس کی تیاریاں جاری تھیں لیکن خوشی غم میں بدل گئی، وہ دونوں گہرے دوست تھے اور گذشتہ چار سالوں سے ریاض میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم تھے اور عیدالفطر کو گھر آنے والے تھے۔

نوجوانوں کی حادثاتی موت پر علاقے کی فضا سوگوار جبکہ والدین غم سے نڈھال ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے