بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاؤں بدھل میں شہیدہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 37 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباءشامل تھے۔
گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دران ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں