روس اور یوکرین کے درمیان 25 قیدیوں کا تبادلہ
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے 25 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے ،دونوں کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں طے پایا تھا ۔
روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ دونوں جانب سے 25 قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روسی قیدی فی الحال بیلاروس میں موجود ہیں ، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قازقستان میں دھند اور برفباری کے باعث موٹر وے پر 100 گاڑیاں ٹکرا گئیں
وزارت دفاع نے کہا کہ تمام رہا کیے گئے فوجیوں کو علاج اور بحالی کے لیے روسی وزارت دفاع کے طبی اداروں میں منتقل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں