لندن کے اہم شاپنگ مرکزمیں بم کی اطلاع، علاقہ خالی کرالیا گیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے اہم شاپنگ مرکز ریجنٹ اسٹریٹ میں بم کی اطلاع پر علاقے کو بند کرکے پولیس نے کارروائی کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ریجنٹ اسٹریٹ کو پولیس نے بند کردیا گیا اور علاقے کو بم کی اطلاع کے خطرے پرخالی کروایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریجنٹ اسٹریٹ لندن کے اہم شاپنگ ہب کے طور پر جانا جاتا ہے اور بم کی اطلاع پر علاقے سے بسوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ہرطرف چھائی قبرستان جیسی خاموشی کو امن کا نام نہیں دیا جاسکتا، محبوبہ مفتی

خبرایجنسی نے بتایا کہ مشتبہ گاڑی میں بم کی موجودگی کی اطلاع ہے اور پولیس نے مشتبہ گاڑی کے گرد گھیرا ڈال دیا اور واقعے کی جگہ پرایک کنٹرولڈ دھماکا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے