ڈونلڈ ٹرمپ کا ہش منی کیس میں جج تبدیل کرنے کا مطالبہ
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہش منی کیس میں جج تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
ٹرمپ کے وکلا نے مین ہٹن کی عدالت کے جج سے کیس سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا، جس کا سبب جج کی بیٹی کی ڈیموکریٹک سیاسی مشیر کے طور پر وابستگی کو بتایا گیا ہے۔ ٹرمپ کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ جج اس وابستگی کے سبب تعصب کا شکار ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا
تاہم، جج کی جانب سے اس درخواست پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں