غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح پر اسرائیلی حملہ، 11 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دیر البلح کے مشرقی علاقے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 11 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اطالوی وزیراعظم نے روس کو یورپی یونین کی سلامتی کیلیے خطرہ قراردےدیا
عینی شاہدین کے مطابق یہ مکان مزرعہ اسٹریٹ پر واقع تھا اور حملے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ آس پاس کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
وزارت صحت کے مطابق کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد گزشتہ سال سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 45,259 ہو گئی ہے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں 107,627 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار خاندانوں پر حملے میں 32 افراد شہید اور 54 زخمی ہوئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں