اطالوی وزیراعظم نے روس کو یورپی یونین کی سلامتی کیلیے خطرہ قراردےدیا

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کا کہنا ہے کہ روس یورپی یونین کی سلامتی کے لیے صرف دفاعی پہلو سے ہی نہیں بلکہ غیر قانونی تارکین وطن اور دیگر مسائل کے ذریعے بھی خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

فِن لینڈ میں یورپی یونین کے خارجہ امور کا سربراہ اجلاس ہوا ۔ اٹلی، سویڈن، اور یونان کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شمالی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے میں سلامتی اور جنوبی یورپ کو درپیش تارکین وطن کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران روس کے بارے میں سوال پر میلونی نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ خطرہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع ختم ہونے کے بعد بھی روس یا دیگر جگہوں سے یورپی یونین کو لاحق خطرات ختم نہیں ہوں گے، یورپی یونین کو اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ میلونی نے یورپی یونین سے اپنی سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ۔

 

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 ہلاکتیں

فِن لینڈ اور ایسٹونیا سمیت کچھ یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے غیر قانونی مہاجرین کو بغیر مناسب جانچ پڑتال کے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دے کر بلاک کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

فِن لینڈ کے وزیراعظم پیٹیری اورپو نے کہا کہ ان کے ملک کی روس کے ساتھ 1,340 کلومیٹر (833 میل) طویل سرحد کو محفوظ بنانا لازمی ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے