برازیل میں بس اور ٹرک کے حادثے میں 22 افراد ہلاک

برازیل میں ہفتے کی صبح ایک خوفناک حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ، مسافروں سے بھری بس کو ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی ۔ واقعہ ریاست میناس جیرائس کے علاقے میں ایک اہم شاہراہ پر پیش آیا۔
حادثے کے بارے میں فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ بس میں 45 مسافر سوار تھے اور ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور کا بس پر کنٹرول نہ رہا اور بس مخالف سمت سے آنے والے ٹائلز سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں کار حملہ 5 ہلاک : اسلام مخالف سعودی شہری کے خلاف تحقیقات
بس کے ملبے سے 13 مسافروں کو زندہ نکال لیا، جبکہ ایک کار جو ٹرک کے نیچے پھنس گئی تھی، اس میں موجود تین افراد بھی زندہ بچ گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے