غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری ، 33افراد شہید

نُصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں شہادتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کو کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں 84 افراد زخمی اور لاپتہ ہیں ۔
حکام نے اس حملے کو خوفناک قتلِ عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کی دانستہ کارروائی تھی ، جہاں عورتیں، بچے، اور بزرگ موجود تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نشانہ بنایا گیا علاقہ کئی اپارٹمنٹ عمارتوں پر مشتمل تھا، جہاں وہ افراد رہائش پذیر تھے جو پہلے ہی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے تھے۔ حکام نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں اور میڈیکل مراکز کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں کےخلاف ہندو انتہا پسندوں کی مہم زوروں پر
غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں 44,800 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے