روس شام کے باغی گروپس کےخلاف ہر ممکن اقدام کرے گا، سرگئی لاروف
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں روس ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس ترکی اور ایران نے شام میں جاری خونریزی کو فوری ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
لاوروف نے روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا کو بتایا کہ ماسکو شام میں سرگرم باغی گروپ حیات تحریر الشام کے خلاف ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طوفان ڈیراغ کی برطانیہ میں تباہ کاریاں ہزاروں افراد بجلی سے محروم
جب ان سے شام میں مستقبل کے حالات اور روسی فوجی اڈوں کی صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا تو لاوروف نے کہا کہ وہ قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے ْ
یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شام میں کئی سال سے جاری تنازعے کے باعث انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے، اور عالمی برادری خطے میں امن کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں