غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 20سے زائد شہید، عالمی امدادی ادارے 3 کارکنوں کی جان چل گئی
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ، جن میں عالمی امدادی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے تین ملازمین بھی شامل ہیں۔ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسرائیلی فضائی حملے نے ایک گاڑی اور شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں سات فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے تین ورلڈ سینٹرل کچن کے ملازمین تھے۔ غزہ سٹی کے علاقے الرمل میں ایک گھر پر حملے میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق ملبے تلے دبے چھ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حلب میں باغیوں کا بڑا حملہ، درجنوں شامی فوجی مارے گئے
ورلڈ سینٹرل کچن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں کہ غزہ میں ہمارے ساتھیوں کو لے جانے والی گاڑی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنی۔ ہم اس وقت نامکمل معلومات کے ساتھ مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں ان افراد کے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اس وقت غزہ میں ہماری کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسرائیل ورلڈ سینٹرل کچن کے ملازمین عسکریت پسند قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں