یوگنڈا میں لینڈ سلائیڈنگ ، 15 افراد جاں بحق، 100 سے زائد لاپتہ
مشرقی یوگنڈا میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کئی دیہات متاثر ہوئے ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 100 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ حادثہ بدھ کے روز بلامبُلی ضلع میں پیش آیا

جو دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 300 کلومیٹر دور ہے۔یوگنڈا کے وزیر اعظم کے دفتر اور پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے درجنوں مکانات مٹی تلے دفن ہو گئے۔ یوگنڈا ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق، کم از کم 40 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں شدید برفباری، پروازیں منسوخ، 4 افراد ہلاک
جبکہ کئی دیگر جزوی نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیمیں اور مقامی حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں