مصر کے ساحل پر سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مصر میں بحیرہ احمر کی سیر کرانے والی کشتی الٹ گئی ، حادثے میں 4 سیاح ہلاک جبکہ سات لاپتہ ہیں۔ حادثے کے وقت کشتی میں 44 سیاح موجود تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشتی ایک اونچی اور طاقتور لہر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور تمام مسافر ڈوب گئے۔ ریسکیو آپریشن میں 33 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ سمندر سے 4 سیاحوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں ۔ دو برطانوی سیاحوں سمیت سات افراد لاپتہ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز
مصری حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی سیاحوں کو بحیرہ احمر میں 5 روز پر مشتمل ٹرپ پر لے کر جاتی تھی ۔ حادثے کے وقت کشتی میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں