یوکرین کی جانب سے امریکی ساختہ میزائلوں سے حملہ ، روس کی جوابی کارروائی کی تیاری

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے تین دنوں میں دو بار امریکی ساختہ ATACMS میزائلوں سے روس کو نشانہ بنایا ۔ روس نے جوابی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے ۔وزارت دفاع کے مطابق دونوں حملے روس کے کورسک علاقے میں روسی افواج کی تنصیبات پر کیے گئے۔

پہلا حملہ 23 نومبر کو ہوا جس میں پانچ میزائل داغے گئے، جن میں سے دو روس کے S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ حملے کے نتیجے میں ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا۔دوسرا حملہ 25 نومبر کو کیا گیا جس میں کورسک-ووسٹونی ایئرپورٹ کو ہدف بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارشیں،اسکول بند

یہ ایئرپورٹ ایک فوجی ہوائی اڈے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس حملے میں آٹھ میزائل داغے گئے۔

حکام کے مطابق ایک ہدف تک پہنچا اور دو فوجی زخمی ہوئے۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزارت صورتحال پر قابو پا رہی ہے اور جوابی اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے