اسرائیل کے لبنانی فوجی مرکز پر حملہ،لبنان سے اسرائیل پر راکٹس کی بارش
جنوبی بیروت کے ایک مضافاتی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ لبنانی فوج کے مطابق، اس سے پہلے دن میں اسرائیلی حملے نے جنوبی لبنان میں القلیلہ-صور روڈ پر واقع فوجی مرکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی جاں بحق اور 18 دیگر زخمی ہو گئے ، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس واقعے کو ایک واضح اور خونریز پیغام قرار دیا اس سے پہلے لبنان سے 200 سے زائد راکٹ شمالی اور وسطی اسرائیل پر داغے گئے جس سے متعدد مقامات پر نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں طوفان برٹ سے سیلاب صورتحال ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
اسرائیلی فوج کے مطابق ، مرکزی اسرائیلی شہر پتہ تکوا میں، جو تل ابیب کے قریب واقع ہے، ایک رہائشی علاقے پر براہ راست حملے کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا اور چھ افراد زخمی ہوئے۔

شمالی اسرائیلی قصبے نہاریا اور اسرائیل کے تیسرے سب سے بڑے شہر حیفہ میں بھی ایک مقام پر راکٹ حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں