امریکہ کا بھارتی شہری پر روس کو غیر قانونی سازوسامان کی فراہمی کا الزام

 بھارتی شہری پوری دنیا میں اپنی بددیانتی کی وجہ سے بدنام ، پے در پے جعلسازی اور دو نمبری کے واقعات میں کئی بھارتی کمپنیاں بین مگر اوور سیز بھارتی اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں کالی سیاہی سے روشن کرنے سے باز نہ آئے ۔ اب تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایک بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو غیر قانونی ایوی ایشن پارٹس کی فراہمی کے الزامات کا سامنا ہے ۔

 

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 57 سالہ ہندوستانی شہری نے روس کو فوجی ایپلی کیشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے۔محکمے کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا جبکہ فرد جرم عائد ہونے پر کوشک پر  20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔

 

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ایئر چارٹر کمپنی آرزو ایوی ایشن کا منیجنگ پارٹنر ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی سامان فراہم کرنے پر  پابندی عائد کی۔رپورٹس کے مطابق رواں ماہ میں امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں جبکہ بھارتی شہریوں کی بے لگام غیر قانونی سرگرمیوں پر مودی سرکار کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

دھوکہ دہی کا الزام، امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے