اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بدھ کو گرم جوش اور خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے ایران سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق، دونوں ممالک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا علاقائی استحکام اور اسرائیل کے دفاع کے لیے ناگزیر ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں