سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل رہے ہیں اور وہ اس شراکت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاشی اور سیکیورٹی کے معاملات میں قریبی تعلقات رہے ہیں جنہیں مزید تقویت دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے