ڈریکولاکے محل میں ہالووین

ہالووین کی مناسبت سے ملبوس سیاح رومانیہ کے بران قلعے میں پہنچ گئے۔ بران قلعہ جسے ڈریکولا کے محل سے مشابہت کے سبب جانا جاتا ہے ۔ دریا کنارے ایک چٹان پر واقع یہ قلعہ برام اسٹوکر کے 1897 کے ناول میں پیش کیے گئے خیالی ویمپائر کے گھر سے مشابہت رکھتا ہے۔

بران کیسل، جو کبھی رومانوی شہزادوں کی رہائش اور قلعے کے طور پر استعمال ہوتا تھا، اپنی تاریخی اہمیت اور ڈریکولا سے منسوب تعلق کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

قلعے کے احاطے میں داخل ہونے والے سیاحوں کا استقبال خونخوار ملبوسات میں اداکاروں، خوفناک سجاوٹ اور ویڈیو پروجیکشنز کے ساتھ کیا گیا۔ قلعے کے منیجر، الیکس پریسکو نے بتایا کہ 2009 سے اس محل میں ہالووین ایونٹ منایا جاتا ہے ۔ پریسکو کے مطابق ہر ہالووین ویک اینڈ پر ہزاروں سیاح دنیا بھر سے آ کر یہاں کا تجربہ لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے