اسپین کے بادشاہ کوسیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران پتھر پڑ گئے

اسپین کے بادشاہ فیلپے کے ویلینسیا کے دورے کے دوران پیپورٹا کے عوام نے احتجاج کیا اور قاتل قاتل کے نعرے لگائے ۔ بادشاہ فیلپ ویلینسیا کے سیلاب زدہ علاقے پیپورٹا پہنچے تھے جہاں عوام نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا اور پتھر بھی پھینکے ۔احتجاج سے قبل بادشاہ اور ملکہ کو سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملتے اور ہمدردی کا اظہار کرتے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور گلے بھی ملے۔

شاہی جوڑے سیلاب سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اسپین کے مشرقی علاقے ویلینسیا میں بدترین سیلاب آیا، جس میں اب تک کم از کم 214 افراد کی موت ہوئی اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں ۔ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متعدد علاقوں میں ابھی تک ملبے کے ڈھیر لگے ہیں، سڑکیں اور پل تباہ ہوچکے ہیں۔ اس سیلاب کو ستاون سال میں یورپ کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔

انیس سو سڑسٹھ میں پرتگال میں سیلاب سے پانچ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور مقامی شہریوں نے بادشاہ کی آمد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور بادشاہ کو سیلاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے