ڈونلڈ ٹرمپ کچرا ٹرک پر چڑھ گئے
امریکا میں الیکشن سے پہلے صدر جوبائیڈن کے بیان پر ہنگامہ جاری ہے ۔ امریکی صدر کی وضاحت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جوبائیڈن نے ان کے حامیوں کو کچرا کہا ۔وسکونسن میں جلسے کے دوران امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن مہم میں کچرا اٹھانے والی گاڑی لے آئے ، حفاظتی جیکٹ بھی پہن لی ۔
سابق امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو امریکہ کی روح قرار دیا ۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ صدر جوبائیڈن نے ان کے حامیوں کو کچرا کہہ کر مخاطب کیا۔ کہا کہ وہ ریپبلکن امیدوار کے حامیوں کی توہین کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ 250 ملین لوگ کچرا نہیں ہیں۔جلسے میں ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو امریکہ کی روح اور دل کہا اور ڈیموکریٹک پارٹی پر ان کی تضحیک کرنے کا الزام لگایا۔
ٹرمپ نے معروف فٹبال اسٹار بریٹ فیور کا شکریہ بھی ادا کیا اور مذاقاً کملا ہیرس کے جلسے میں بیونسے کے شرکت کرنے پر تبصرہ کیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بیونسے نے پرفارم نہیں کیا۔
امریکا میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور سیاسی عدم اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے، ریسرچ کے مطابق 38 فیصد ریپبلکنز ڈیموکریٹک پارٹی کو "خطرہ” سمجھتے ہیں، جبکہ 41 فیصد ڈیموکریٹس بھی یہی نظریہ ریپبلکن پارٹی کے بارے میں رکھتے ہیں
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں