واشنگٹن میں نئےصدر کی حلف برداری کیلیےپلیٹ فارم کی تیاری
امریکی انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی واشنگٹن ڈی سی میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ امریکی کانگریس کی عمارت کی مغربی سیڑھیوں پر ایک پلیٹ فارم تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں اگلے صدر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ اس انتخاب میں نہ صرف صدر کا انتخاب ہوگا بلکہ کانگریس کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان پر بھی کنٹرول کے لیے مقابلہ ہے۔ منتخب ہونے والا صدر سینیٹ کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ میں کسی بھی خالی نشست پر جج کی تقرری بھی کرسکے گا۔
امریکی انتخابات 5 نومبر 2024 کو مکمل ہوں گے ۔ نئی کانگریس کا اجلاس 3 جنوری 2025 کو ہو گا ۔ انتخابی نتائج 6 جنوری 2025 کو باضابطہ طور پر منظور کیے جائیں گے اور آئندہ صدر 20 جنوری 2025 کو حلف اٹھائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں