جو روٹ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا اعزاز کی بات ہے،بین ڈکٹ

انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ نے جو روٹ کی محنت اور عزم کی تعریف کی، کہتے ہیں کہ "جو روٹ آج بھی ویسے ہی محنت کرتے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے۔” انہوں نے جو روٹ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتنی گرمی میں ان کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

بین ڈکٹ نے اپنی حالت پر بھی بات کی، بتاتے ہوئے کہا کہ "میرا انگوٹھا ڈس لوکیٹ ہوا، جو بہت تکلیف دہ تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ جو روٹ ذاتی ریکارڈ کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں، بلکہ وہ اپنی موجودہ فارم کو انجوائے کر رہے ہیں۔بین ڈکٹ نے تسلیم کیا کہ ٹیسٹ کے دوسرے روز صرف ایک وکٹ گنوانا خوش آئند تھا، اور اگر مزید کھلاڑی آؤٹ ہو جاتے تو انہیں اپنے منصوبے میں تبدیلی کرنی پڑتی۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ "ہم اس پچ پر زیادہ سے زیادہ اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔”

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے