دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان کی صفر پر پہلی وکٹ گرگئی
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں صفر پر آوٹ ہوگئے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بولنگ کرتے ،میچ چاردن پر مشتمل ہے،بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے،پاکستان کی ٹیم میں دوتبدیلیاں، لیگ اسپنر ابراراحمد، فاسٹ بولرمیرحمزہ کی شمولیت کی گئی ہے۔
فاسٹ بولرشاہین آفریدی، نسیم شاہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں،اس کے علاوہ ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب،بابراعظم،سعود شکیل، سلمان علی آغا ،محمد علی، خرم شہزاد، میرحمزہ،ابراراحمد شامل ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلےجا رہےدوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں