سرباز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا۔
سر باز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے۔
سرباز خان نے یہ سنگ میل 8 ہزار 27 میٹر بلند شیشاپنگما عبور کرکے حاصل کیا، گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے علاقے علی آباد سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ کوہ پیما نے سب سے اونچی چوٹی ماوئنٹ ایورسٹ 2021 میں عبور کی تھی۔
پاکستان کے ایک اور کوہ پیما شہروز کاشف بھی 14 چوٹیاں عبور کرنے کے مشن کے قریب ہیں۔سرباز خان کا یہ سفر 2017ء میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا تھاجس کے بعد انہوں نے ایورسٹ، کے ٹو اور اناپورنا سمیت دنیا کی سب سے خطرناک اور دشوار چوٹیوں کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔سرباز خان کا سفر اس لیے اور بھی متاثر کن ہے کہ انہوں نے اپنے کوہ پیمائی کیرئیر کا آغاز ایک عام قلی کے طور پر کیا، جہاں وہ مہمات کے دوران سامان اٹھایا کرتے تھے۔ بعد میں اپنی محنت اور لگن کے باعث وہ ایک ماہر کوہ پیما بنے۔سرباز کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی فتح ہے بلکہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے، جنہوں نے ان کی ہر مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں