پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے۔عبداللہ شفیق نے 33 اور حسیب اللہ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ اور معین علی نے 18،18 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی بھی لگائی، یہ پنالٹی کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کے باعث لگائی گئی۔ فیلڈ امپائر نےگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ 11 میں محمد نعیم، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور پرویز حسین، حسیب اللہ، سکندر رضا، اسامہ میر،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اورعبید شاہ شامل تھے۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی،حسن علی، ایڈم زمپا اور میرحمزہ شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں