مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: انگلینڈ کے کرکٹ سیزن میں استعمال ہونیوالی گیندوں کی قلت کا خطرہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انگلینڈ کے کرکٹ سیزن میں استعمال ہونے والی ڈیوک کی گیند کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث کلبز کو مکمل تعداد میں گیندیں فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیموں کو ابتدائی طور پر صرف 50 فیصد گیندیں دی جا رہی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق انگلینڈ میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیوک کی گیند استعمال کی جاتی ہے، ہر سیزن میں تقریباً 4 سے 5 ہزار گیندیں تیار کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں نیا کرکٹ سیزن 3 اپریل سے شروع ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں