ایشیاکپ کے بعد ورلڈکپ بھی بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
کولمبو: ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ بھی بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، بھارتی کپتان نے پھر ہاتھ نہیں ملایا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اس موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں