ٹی 20 ورلڈکپ، حارث رؤف کو 15رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، وجہ سامنے آگئی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ فائنل کے بعد سے حارث کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔
ایشیا کپ کے بعد سے حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔
حارث ان دنوں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں