چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اورسری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی، محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کوبتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو سپروائز کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نےسری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے