ایشیا کپ 2025: اے سی سی نے میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔
تبدیلی کے بعد میچز اب یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ اور پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دن ابو ظبی میں پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ دبئی میں دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
اوقات کار میں یہ تبدیلی موسم کی صورتحال اور شائقین کو سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس سے قبل میچز کے آغاز کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے مقرر کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں