پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 2026 میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔یہ سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوں گے۔
یہ پاکستان کا 2016 کے بعد انگلینڈ کا چوتھا ٹیسٹ دورہ ہوگا، جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 29ویں دوطرفہ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز 1954 میں کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں