علی امین کی باتیں نامناسب تھیں،عمران خان نے بھی اقرار کرلیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق جو کہا وہ نامناسب تھا، علی امین جوش خطابت میں کچھ زیادہ بول گئے تھے، ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔ صحافی جس طرح رپورٹنگ کررہے ہیں وہ جہاد ہے۔
علی امین گنڈا پور کے بیان پر صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے احتجاج کیا، جس پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کیا، اور کہا کہ ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔
عمران خان نے کہا کہ علی امین جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، پہلے بھی کہہ چکا ہوں جس دباؤ میں صحافی رپورٹنگ کررہے ہیں، یہ جہاد ہے۔ علی امین کے الفاظ نامناسب تھے۔
یاد رہے 8ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر صحافی برادری نے علی امین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں