ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے بھارت نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دیدی
اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی ہے۔
اس حوالے سے وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ہم پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں