آئی پی ایل : بھگدڑ سے ہلاکتوں کا معاملہ، کوہلی کیخلاف پولیس کو شکایت درج

آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلجرز بنگلور کی فتح کی خوشی میں ہونے والے جشن کے دوران بھگڈر مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارت کےسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف بھی پولیس کو شکایت کی گئی ہے۔

پہلی بار آئی پی ایل چیتنے کے بعد ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 2 مختلف مقامات پر جشن کے دوران بھگڈر مچنے کے واقعات پیش آئے جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی سٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی جہاں کرناٹکا سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔

ویرات کوہلی نے وکٹری پریڈ مکمل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا جس پر مداح بھڑک اٹھے اور انہیں وکٹری پریڈ جاری رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریاست کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیم انتظامیہ کے 11 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔اب اطلاعات ہیں کہ بھارت کے نامور کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف بھی بنگلور کے کوبن پارک پولیس سٹیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے تاہم پولیس  کے مطابق  کوہلی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

کوہلی کے خلاف درخواست سوشل ورکر ایچ ایم وینکٹیش کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کوہلی پر آئی پی ایل کے ذریعے جوئے کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کے اکسانے کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے خلاف درخواست کو حالیہ کیس کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب بنگلور کی ہائیکورٹ نے رائل چیلنجرز بنگلور کے 4 عہدیداروں کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے