آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

دنیا بھر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 368 بلین منٹس دیکھی گئی، 2025 میں ہونے والے ایونٹ نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ویورشپ لی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کو 1-14سے شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان تھا جو پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ تھا تاہم ایونٹ میں بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو یو اے ای پر رکھے گئے تھے جس کے سبب پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دبئی میں کھیلا گیا تھا۔

چیمپuنز ٹرافی کا فائنل بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ہی ہوا تھا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے