جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور: سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈکو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سینچری نہ ہونے کی فکر نہیں میچ ہارنے کا دکھ ہے، فخر زمان
جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈکی جانب سے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں