کیپٹیل پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈرافضل بٹ کی صدر سی پی ایل چوہدری ارشد علی سے ملاقات
کیپٹیل پریمیئر لیگ مختلف کھیلوں میں صحت مند مقابلے کو فروغ دینا کےلئے سرگرم عمل ہے، برانڈ ایمبیسیڈر محمد افضل بٹ، صدر سی پی ایل چوہدری ارشد علی سمیت لیگ قائدین نے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے سی پی ایل کی کامیابی کےلئے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا
کیپٹیل پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد افضل بٹ نے صدر سی پی ایل چوہدری ارشد علی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ممتاز کھیلوں کی لیگ سی پی ایل جو ملک بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے ،سے متعلق اقدامات اور پیش رفت سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
افضل بٹ نے لیگ کے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت بارے عزم ظاہر کرتے ہوئے میں سی پی ایل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سی پی ای کے صدر چوہدری ارشد علی نے لیگ کی ترقی اور آنے والے ایونٹس سے متعلق آگاہ کیا۔ بولے لیگ کا مقصد نہ صرف تفریح فراہم کرنے بلکہ لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے۔ چیئرمین منیر شاد نے کھیل کے فروغ کےلئے سی پی ایل کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں