چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھائیو! 3 سے 4 ٹکٹس ملتے ہیں، اسلئے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں: نسیم شاہ

ذرائع کابینہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ چیمئنز ٹرافی میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی، سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت ہو گی۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے