راولپنڈی آرٹ کونسل میں تن سازی کے ضلعی مقابلے، چکوال کے منیب خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

راولپنڈی: راولپنڈی آرٹ کونسل میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں چکوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز منیب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقع پر ملک بھر سے مختلف شہروں سے آئے ہوئے باڈی بلڈرز نے اپنی مہارت اور جسمانی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔

راولپنڈی آرٹ کونسل کے صدر نے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں بلکہ میرٹ پر مقابلے کرانے سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ

منیب خان کی کامیابی پر مقامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی۔ ان مقابلوں نے باڈی بلڈنگ کے شائقین میں ایک نیا جوش پیدا کیا اور اس کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے