ٹیسٹ جیتنے کیلیے 20 وکٹیں لینا ضروری ہے ، کریگ بریتھ ویٹ

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہا کہ اسلام آباد اور ملتان کی کنڈیشنز تقریبا ایک جیسی ہیں ، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے ۔ پاکستانی ٹیم اپنے میدان میں ایک مضبوط ٹیم ہے ۔ ہماری ٹیم کی کارکردگی یہاں کافی اہم ہوگی اور ظاہر ہے کہ بورڈ پر رنز بنانا ضروری ہے لیکن 20 وکٹیں لینا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہا کہ سیریز کے دونوں ٹیسٹ ہمارے لیے اہم ہیں ۔ کھیل کے دوران آپ کو بہادری دیکھانا ہوتی ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں پریشر بنانے کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شان مسعود موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیت پر ختم کرنے کیلیے پر عزم
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آکر بہت پرجوش ہیں، میں اس سے پہلے کبھی پاکستان نہیں آیا تھا اور شاید زیادہ تر کھلاڑی بھی پہلی بار دورہ کر رہے ہیں اور ہم واقعی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں۔ ہماری ٹیسٹ سیریز کیلیے بھرپور تیاری ہے ، اسلام آباد میں ہم نے کچھ دن گزارے جہاں ہم نے ایک پریکٹس میچ کھیلا جو ایک گروپ کے طور پر ہمارے لیے کافی اچھا رہا اور ہمارے یہاں ملتان میں سیشن ہوئے جو مددگار بھی تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے