ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اڑان بھر لی، 6 جنوری کو اسلام آباد آمد ہوگی

لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اڑان بھر لی اور اس کا سفر جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے جہاں یہ ریکوری سٹاپ کرے گا، ری کوری سٹاپ کے بعد سکواڈ پاکستان کے لیے روانہ ہو گا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بیٹ بنانے والی کمپنی ’ گرے نکولس‘ سے معاہدہ ختم، بابراعظم نےمقامی کمپنی سے معاہدہ کرلیا

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 10 جنوری سے پاکستان شاہینز کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں شیڈول ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے