بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

پی سی بی نے بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا،دو چار روزہ اور تین ونڈ میچز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے ٹیم کے مابین تمام میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے  دونوں ٹیموں کے مابین پہلا چار روزہ میچ تیرہ سے سولہ اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔دوسرا چار روزہ میچ بیس سے تیئس اگست تک کھیلا جائے گا۔بنگلا دیش اے کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سریز کے میچز چھبیس، اٹھائیس اور تیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے