پاکستان نے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کر لیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دیں ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے دو ہزار اکتیس تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی
بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے کی شرط رکھ دی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کے سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی مانگا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے دو ہزار اکتیس تک ، دو ہزار چھبیس میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ ، دو ہزار انتیس میں چیمپئنز ٹرافی اور دو ہزار اکتیس میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کی کپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں کو ہوسٹ ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہو سکتے ہیں ، دو ہزاز انتیس کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے ۔

پی سی بی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں