چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو میزبانی پر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے

پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔اس کے علاوہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے 12 سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیم انشورنس کمپنی کو ادا کرنے ہوں گے،مزید یہ کہ پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سے بھی اضافی ڈالرز حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی بریانی کھانے لاہور جاسکتے ہیں تو ٹیم بھیجنےمیں کیا حرج ہے ؟

انشورنس کی رقم نکالنے کے بعد پاکستان کو تقریباً 60 لاکھ ڈالرز ملنے کی توقع ہے دوسری جانب آئی سی سی کی آمدنی سے پاکستان کو ہر سال 13 ملین ڈالر کی دو قسطیں جنوری اور جولائی میں ملتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد یعنی 90 سے 95 ملین ڈالرز سالانہ شیئر ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2009ء میں انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویزے نہ ملنے کی وجہ سے زمبابوے نے شرکت نہیں کی تھی لیکن اس کے باوجود زمبابوے کو فنڈنگ کی رقم اور سالانہ آمدنی سے شیئر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے