چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس کل تک ملتوی

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ نہ ہو سکا، آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا۔

اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان تھا، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا بھی دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی بریانی کھانے لاہور جاسکتے ہیں تو ٹیم بھیجنےمیں کیا حرج ہے ؟

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے