چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل آئے گا؟ ووٹنگ کا امکان

آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول فائنل کرنے کیلئے جمعہ کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف پلانز پر گفتگو ہوگی ۔ اجلاس میں بارہ فل بورڈ ممبرز اور تین آزاد ممبرز شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بذریعہ ویڈیو لنک ہونے والی میٹنگ میں چمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو فائنل کیا جائے گا ۔ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر چمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر ذور ڈال رہا ہے جبکہ پی سی بی حکومتی ہدایت کے تحت ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ڈیڈلاک برقرار رہا تو آئی سی سی بورڈ ممبرز کی ووٹنگ بھی کرا سکتی ہے،،، ائی سی سی چمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے