بابر سے متعلق بیان پر فخر زمان کو شوکاز جاری، ایک ہفتے میں جواب طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو شوکاز جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن پالیسی پرسوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیاگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ فخر زمان کا یہ عمل نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو پی سی بی نے بابر اعظم آرام دینے کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔
اس پر فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو باہر کرنے پر تنقید کی اور اس فیصلے کو منفی پیغام دیے جانے کا فیصلہ قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں